گومازی: پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔ حملے کے دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

ذرائع کے مطابق حملہ آج دوپہر تمپ کے علاقے گومازی میں قائم پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے جانب کیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران فائرنگ ہوتی رہی جبکہ زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم نقصانات کی نوعیت حوالے سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ماما قدیر کی یاد میں بی این ایم کی ریفرنس : ماما قدیر کی جدوجہد نے جبری گمشدگی کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا

پیر دسمبر 29 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) شہید راشد زون، آواران کے ممبران پر مشتمل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کی وفات پر ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا، جس میں بی این ایم کے کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ