بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ مستونگ میں ریاستی ایجنٹ اور ڈنڈار میں فوجیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ سترہ فروری کو سرمچاروں نے ضلع کیچ میں ڈنڈار کے علاقے بند ء ملک کے مقام پر پاکستانی فوج کے گھات لگا کر حملہ کیا۔
قابض فوج کے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ شدید حملے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہاہے کہ سولہ فروری کو مستونگ میں ڈاکخانہ کے قریب ریاستی آلہ کار چئیرمین یونین کونسل کھڈ کوچہ سردار عبدالقیوم شاہوانی پر سرمچاروں نے ایک ایک دستی بم پھینکا۔ مزکورہ شخص قابض کا ایک ایجنٹ ہے اور ان علاقوں میں بلوچ جہد آزادی کے خلاف پاکستانی فوج کا ساتھ دے رہا ہے۔ ایسے تمام افراد ہمارے نشانے پر ہیں جو بلوچ نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم میں پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔