جھاؤ: فوجی قافلے پر شدید حملہ، چھ ایمبولینسیں اور ہیلی کاپٹروں کی آمد

بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ کے پہاڑی علاقے سوگر میں گزشتہ روز آپریشن کی غرض سے داخل ہونے والے فوجی قافلے پر مسلح افراد نے شدید حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ترجی کے مقام پر ہونے والا یہ حملہ انتہائی نوعیت کا تھا، جس کے بعد چار گھنٹے سے زائد وقت تک شدید جھڑپ جاری رہی۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے بعد جائے وقوعہ سے چھ فوجی ایمبولینسوں اور ہیلی کاپٹروں کو آتے جاتے دیکھا گیا، جس سے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران متعدد فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، تاہم سرکاری حکام کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق یا تعداد جاری نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فوج کی جانب سے علاقے میں شدید گولہ باری کی گئی، جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آواران: پاکستانی فورسز کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی

ہفتہ دسمبر 13 , 2025
بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر گولے مقامی آبادی پر گرنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آواران کے مختلف علاقوں میں فورسز کی جانب سے متعدد مارٹر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ