
مغربی بلوچستان کے ایرانی سرحدی شہر زاہدان میں گزشتہ روز پاسدارانِ انقلاب اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں پاسداران کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جھڑپ سرحدی علاقے میں اس وقت پیش آئی جب پاسدارانِ انقلاب کی فورسز نے مبینہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کی۔ جھڑپ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار اہلکار مارے گئے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے جاری ہیں۔
