قومی جدوجہد کا ہر قدم، ہر وار، ہر قربانی ہمیں منزلِ آزادی کے نزدیک تر کررہی ہے۔ چئیرمین خلیل بلوچ

بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنما خلیل بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‏بلوچ قومی تاریخ مزاحمت اور قیمت ادا کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ آج کا بلوچ جہدکار ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ شعور، نظم اور بے خوفی کے ساتھ استعماریت کی خلاف اور قومی بقا کی کے لیے برسرپیکار ہیں۔ بلوچ فرزندوں نے واضح اعلان کردیا ہے کہ قومی آزادی صرف ہمارا حق نہیں، ہمارا فیصلہ ہے اور اس فیصلے کی پشت پر بلوچ کا عظیم الشأن قربانیاں، لہو اور مضبوط ارادہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ نیشنل موومنٹ اور اس کے فکری ہمراہوں نے دو ٹوک الفاظ میں دنیا کو بتا دیا ہے کہ بلوچستان نہ لاوارث خطہ ہے اور نہ ہی طاقتوروں کی ہوس کا چارہ۔ استحصالی منصوبے ہوں یا سامراجی سرمایہ کاری، بلوچ نوجوان ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ ہماری سرزمین کا ایک ایک ذرہ اتنا ہی مقدس ہے جتنا ہمارے شہداء کا خون، اور اس پر قبضے کے ہر منصوبے کو ہم اپنی قومی قوت سے روکیں گے۔
بلوچستان پر توسیع پسندانہ نگاہ رکھنے والی ہر ریاست اور ہر کمپنی کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ بلوچستان میں کوئی بھی سامراجی منصوبہ بلوچستان پر حملہ تصور ہوگا اور بلوچ قوم کسی بھی ریاست یا بین الاقوامی اجارہ کو یہ اجازت نہیں دے گا کہ وہ ایک نوآبادیاتی قوت سے مل کر ہماری سرزمین اور وسائل پر قبضہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ جلد یا بدیر دنیا کے نقشے پر آزاد بلوچ وطن کا پرچم ابھرے گا اور عالمی طاقتوں کو یہ حقیقت ماننا ہوگی کہ پاکستان کے قبضے کو مضبوط کرنا تاریخ کی سب سے بڑی حماقت ہے۔ بلوچستان کے قومی مقدر کے فیصلے اب اسلام آباد کے عسکری ایوانوں میں نہیں بلکہ مزاحمت کے مورچوں میں لکھے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی جدوجہد کا ہر قدم، ہر وار، ہر قربانی ہمیں منزلِ آزادی کے نزدیک تر کررہی ہے۔ میں اپنے اُن عظیم بلوچ فرزندوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے بلوچ سرزمین کی حفاظت کو محض قول سے نہیں بلکہ اپنے عمل اور قربانی سے ثابت کردیا ہے اور استعمار کے قلعوں کو یکے بعد دیگرے مسمار کر رہے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ، واشک اور بالگتر میں فوج اور ڈیتھ اسکواڈ پر حملوں اور اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

منگل دسمبر 9 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 7 دسمبر کی رات تقریباً 9 بج کر 10 منٹ پر تنظیم کی خفیہ وِنگ سے موصول ہونے والی اطلاع پہ ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے ڈیتھ اسکواڈ اہلکاروں کی ایک گاڑی کو کوئٹہ، سریاب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ