
پانچ ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد نوجوان دانش بلوچ آج بازیاب ہوگئے۔ ان کی بازیابی کی تصدیق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کی جانب سے کی گئی ہے۔
وی بی ایم پی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی ایک خوش آئند عمل ہے، اور تنظیم اس اقدام کو سہراتی ہے کیونکہ اس سے غمزدہ خاندانوں کی خوشیاں واپس لوٹ آتی ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امید ہے کہ دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، اور حکومت و ادارے جبری گمشدگیوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔
