پسنی میں ریاستی مسلح پراکسی کے ٹھکانے اور نوشکی میں پولیس تھانہ پر بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 26 اکتوبر کی رات تقریباً 8:30 بجے پسنی وارڈ نمبر 1 میں ریاستی حمایت یافتہ مسلح پراکسی کے کارندے سخی بخش اور فضل پٹھان کے ٹھکانے پر دستی بم پھینکا۔

ترجمان نے کہا کہ یاد رہے کہ سخی بخش اور فضل پٹھان پسنی میں بے گناہ لوگوں کے اغوا اور قتل میں براہ راست ملوث ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ چھبیس اکتوبر کی رات 8:40 بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے ایک اور کاروائی میں نوشکی میں سٹی پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینکا جو تھانے کے اندر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے دشمن کو مالی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ پسنی میں ریاستی مسلح پراکسی کے کارندوں کے ٹھکانے اور نوشکی میں پولیس تھانے پر بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کو مدد فراہم کرنے والے مسلح پراکسیز اور بلوچ تحریک آزادی مخالف پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

‏سرمچاروں نے بھاگ ناڑی شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ یو بی اے

پیر اکتوبر 27 , 2025
یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے ضلع کچھی کے تحصیل بھاگ ناڑی شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ سرمچاروں نے شہر میں واقع بینک، لیویز تھانہ، اور پولیس تھانہ سمیت اہم سرکاری تنصیبات کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ