نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کیچ زون کا اجلاس منعقدفرمان بلوچ آرگنائزر، نعمان بلوچ ڈپٹی آرگنائزر منتخب.

کیچ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی این ڈی پی کیچ زون کا پہلا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر سلمان بلوچ نے بطور مہمان خاص شرکت کی ، اجلاس میں تعارفی نشست، تنظیمی امور، عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔ اجلاس کا آغاز شہداء کے احترام میں چند لمحوں کی خاموشی سے کیا گیا جبکہ تعارفی نشست کے بعد دیگر ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے متعدد فیصلے لئے گئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان بلوچ نے کہا کہ بلوچ قومی شناخت کے تقدس، اور اس سر زمین پر بلوچوں کی حق حاکمیت کی جدوجہد میں اہلیاں کیچ اور اس ریجن کا نمایاں کردار رہا ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں سے متعدد شخصیات نے اپنے شعوری و نظریاتی فیصلوں کی چھاپ سے جہد مسلسل کا حصہ بن کر بلوچ قومی تحریک کی آبیاری کی ہے۔ این ڈی پی کیچ زون کی بنیاد اس امید اور بھروسے پر قائم کیا جا رہا ہے کہ تاریخ کو دہراتے ہوئے بلوچی قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبران نے کہا کہ حالیہ فیڈریشن میں بلوچستان کی حیثیت ایک کالونی کی ہے جہاں کے انسانوں کے بجائے وہاں کی زمین،زمین کے اندر کے معدنیات اور وہاں کا ساحل اہمیت کا حامل ہے۔ بلوچ نوجوانوں کی زندگی بہت مختصر ہو گئی ہے ۔ جن کے اموات کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج کا بلوچ نوجوان ایک جنگ زدہ علاقے میں رہ کر نفسیاتی طور پر بیمار ریاستی جبر کا شکار بھی ہوتا ہے، خودکشی کی موت بھی وہی منتخب کرتا ہے، روڈ کے حادثات میں جان بھی گنوا بیٹھتا ہے، کینسر جیسے موذوں مرض میں مبتلا ہو کر موت کو گلے بھی لگاتا یے۔ ہر روز اپنے کسی پیارے کو جبری گمشدہ دیکھتا ہے یا پھر اسکی لاش وصول کرتا ہے۔

انھوں نے کہاکہ ایسے حالات میں بھی اگر آج کا جوان قومی جمود کو قبول کرتا ہے اور غیر سیاسی ہونے کا فیصڷہ کرتا ہے تو اس اندھیرے میں وہ صرف خود کو قید نہیں کرتا بلکہ اجتماعی طور پر قومی مفادات کو بھی اس اندھیرے میں دھکیل رہا ہوتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ آج کا نوجوان شعوری طور پر اس جمود کو توڑنے کے لئے ترقی کے سفر میں شامل ہو اور قومی بیداری کے لئے جدوجہد کرے۔
اجلاس کے آخری ایجنڈے میں تنظیمی امور کے حوالے سے لئے گئے فیصلوں کو حتمی شکل دے کر آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی جس کے تحت فرمان بلوچ بطور زونل آرگنائزر، نعمان بلوچ بطور ڈپٹی آرگنائزر، زکریا بلوچ، معراج بلوچ اور نجیب بلوچ بطور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر منتخب ہوئے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

قندھار میں خودکش دھماکہ، 21 افراد ھلاک، 50 زخمی

جمعرات مارچ 21 , 2024
افغان شہر قندھار میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ھلاک 50 سے زائد زخمی  ہوگئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دھماکے سے زخمی ہونے والے تقریباً 50 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ افغان حکومت کے مطابق خودکش دھماکا صبح 8 بجے مقامی بینک کے سامنے ہوا۔ برطانوی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ