زھری میں پنجابی فوج کی سفاکیت کے خلاف بی این ایم کا نیدرلینڈز میں احتجاج

نیدرلینڈز کے شہر اوترخت میں بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کی جانب سے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل ’زھری ‘ میں پاکستانی فوج کی سفاکیت ، گھروں پر چھاپوں اور ڈرون حملے میں خواتین و بچوں کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں بی این ایم اور انسانی حقوق کے کارکنان نے شرکت کی۔ شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بلوچستان میں فوجی کارروائیوں، جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

گذشتہ کئی دنوں سے خضدار، زھری اور اطراف کے علاقوں میں پنجابی فوج کی جانب سے سخت کرفیو نافذ ہے، جبکہ سینکڑوں شہریوں کو جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔ گھروں پر حملے کرکے پنجابی فوج نے لوگوں کو اغوا کرکے جبری لاپتہ کیا جبکہ عام شہریوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہے۔ اس دوران میڈیا اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی گئی ہیں، جس کے باعث متاثرہ علاقوں سے درست معلومات حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

احتجاجی مظاہرے سے بلوچ نیشنل موومنٹ نیدرلینڈز چیپٹر کے صدر مھیم عبدالرحیم ، ڈاکٹر لطیف، کیاکریم، مھرہ بلوچ، محمد اقبال، خمیس، واحد بلوچ، جیے سندھ فریڈم موومنٹ کے کارکن ستار نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پنجابی فوج کی کارروائیاں بلوچ عوام کے خلاف اجتماعی سزا کی صورت اختیار کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زھری میں ڈرون حملوں میں خواتین اور بچے شہید ہوئے، جبکہ سیکڑوں نہتے شہری جبری لاپتہ کر دیے گئے ہیں۔

بلوچستان میں برسوں سے جاری فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں خاندان متاثر ہو چکے ہیں، لیکن عالمی ادارے اب تک خاموش تماشائی بنے ہوئی ہے۔ مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بین الاقوامی خاموشی پاکستان کو مزید حوصلہ فراہم کر رہی ہے، اور اگر عالمی برادری نے فوری اقدامات نہ کیے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقوام متحدہ، یورپی یونین، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان میں جاری ریاستی جبر، جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور شہری آبادیوں پر حملوں کی آزادانہ تحقیقات کرائیں۔

مقررین نے عالمی میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ بلوچستان کی صورتحال پر میڈیا بلیک آؤٹ توڑ کر سچائی دنیا کے سامنے لائے تاکہ مظلوم بلوچ عوام کی آواز عالمی سطح پر سنی جا سکے-

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی این ایم کا وائٹ آفس کے سامنے پمفلٹ تقسیم : پاکستان دہشت گرد ریاست ہے جو محکوم اقوام کا استحصال کر رہا ہے

بدھ اکتوبر 22 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) نے امریکا میں وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک آگاہی مہم کا انعقاد کیا، جہاں کارکنوں نے بلوچستان کے علاقے زھری میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالنے والے پمفلٹس تقسیم کیے۔ مہم کی قیادت بی این ایم امریکا کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ