مند میں قابض پاکستانی نیم فوجی دستے پر گھات لگائے حملے میں پانچ اہلکار ہلاک اور دو زخمی کیا۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 20 اکتوبر کے دو پہر ایک بجے کے قریب مند کے علاقوں مہیر اور ردیگ کے درمیانی علاقے میں قابض پاکستانی نیم فوجی دستے کی ایک گاڑی پر گھات لگا کر شدید حملہ کیا۔ حملے میں دشمن فوج کے 5 اہلکار موقع پر ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوئے۔ جبکہ گاڑی کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے تھوڑی دیر بعد دشمن کے ہیلی کاپٹر اپنے لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو لینے حملے کی جگہ پر پہنچے تاہم سرمچار کاروائی مکمل کرنے کے بعد باحفاظت نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ مند میں قابض پاکستانی نیم فوجی دستے پر گھات لگائے حملے میں پانچ اہلکاروں کو ہلاک اور دو اہلکاروں کو زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض افواج پر مہلک حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اورحملوں میں شدت لایا جائے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

زھری کے محاصرے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف — بی این ایم کا لندن میں احتجاجی مظاہرہ اور پمفلٹ کی تقسیم

منگل اکتوبر 21 , 2025
لندن میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) نے زھری کے محاصرے کے خلاف دن بھر جاری رہنے والی آگاہی مہم اور احتجاج کا اہتمام کیا۔ جس میں پاکستان کی فوجی کارروائیوں کے خلاف اور مقبوضہ بلوچستان کے علاقے زھری میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر توجہ مبذول کرائی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ