
بلوچستان کے علاقے پنجگور اور تربت میں پاکستانی فورسز نے متعدد گھروں پر چھاپے مارے، مکینوں کو ہراساں کیا گیا جبکہ گھروں اور جھونپڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب پنجگور کے علاقے وشبود میں ایف سی نے کئی گھروں پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے بتایا کہ فورسز اب بھی علاقے کے مختلف مقامات پر سڑکوں پر چیکنگ اور ناکہ بندی کر رہی ہیں جبکہ دکانوں کے سامنے بنائے گئے شیڈز اور جھونپڑیاں نذر آتش کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب تربت شہر میں گلشن آباد تعلیمی چوک پر واقع شہید میجر استاد نور کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور ان کی بہن کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ تاہم وہ موجود نہیں تھا۔
تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔
