خاران حملے میں قابض پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج خاران میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے خاران کے علاقے گرک میں ڈیم کے قریب قائم قابض پاکستانی فوج کی پوسٹ پر بیک وقت دو اطراف سے حملہ کیا۔ سرمچاروں نے خودکار اور جدید ہتھیاروں سے قابض فوج کی پوزیشنز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن پر ان کاری ضربوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حب: جنید اور یاسر حمید کی جبری گمشدگی کو ایک سال مکمل، سماجی رابطوں پر آگاہی مہم

جمعرات اکتوبر 9 , 2025
حب کے رہائشی بھائی جنید حمید اور یاسر حمید کی جبری گمشدگی کو ایک سال مکمل ہونے پر مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر آگاہی مہم چلائی گئی۔ جنید اور یاسر حمید گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حب چوکی اور قلات سے جبراً لاپتہ ہوئے تھے۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ