وی بی ایم پی نے جبری لاپتہ ثاقب احمد بزدار کا کیس کمیشن اور حکومت کو فراہم کر دیا

کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) نے ثاقب احمد بزدار ولد احمد خان کے کیس کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور صوبائی حکومت کو فراہم کر دیا ہے۔ تنظیم نے حکومت اور کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ ثاقب احمد بزدار کی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

لواحقین نے ثاقب احمد کی جبری گمشدگی کی تفصیلات وی بی ایم پی کے پاس جمع کراتے ہوئے شکایت کی کہ ثاقب احمد کو ملکی اداروں کے اہلکاروں نے رواں سال 27 اگست کو جناح روڈ، کوئٹہ کے نزدیکی خبیر بینک سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، اور اب تک انہیں اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ثاقب احمد کی جبری گمشدگی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ان کے پاس موجود ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اے ٹی ایم سے پیسے نکال کر باہر آ رہے ہیں، اور اسی دوران ملکی اداروں کے اہلکار انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر کوئٹہ کینٹ منتقل کر دیتے ہیں۔

وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے لواحقین کو یقین دلایا کہ تنظیم قانونی طریقے سے ثاقب احمد کے کیس کو متعلقہ اداروں کے حوالے کرے گی اور ان کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔

انہوں نے حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں سے اپیل کی کہ اگر ثاقب احمد پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، اور اگر بے قصور ہیں تو ان کی رہائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ خاندان کو ذہنی اذیت سے نجات مل سکے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اپنی بہنوں اور بیٹیوں سے کہتا ہو تمہیں ہتھیار اٹھانے ہوں گے، کیونکہ دشمن صرف بندوق کی ہی آواز سمجھتا ہے۔ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

بدھ اکتوبر 8 , 2025
بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے تیس منٹ پر مشتمل آڈیو پیغام بی ایل ایف کے میڈیا سیل آشوب پر جاری ہوا ہے جس میں انہوں نے سب سے پہلے کہا کہ میں اپنی مظلوم بلوچ قوم کو، جو عالمی اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ