ایک عظیم شوکت جو گمنامی میں امر ہوگئے

تحریر: دلجان بلوچ
زرمبش مضمون


ہر قوم کی تاریخ میں کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو شہرت یا انعام کے لیے نہیں بلکہ اپنے نظریے اور قوم کے لیے جیتے ہیں۔ وہ چراغوں کی طرح جل کر اپنے لوگوں کو روشنی دیتے ہیں، چاہے خود راکھ کیوں نہ بن جائیں۔ آج ہم ایسے ہی ایک ساتھی کو یاد کر رہے ہیں، جس نے اپنی پوری زندگی بلوچ تحریکِ آزادی کے نام وقف کر دی۔

اس نے جوانی کے دنوں سے لے کر بڑھاپے تک ایک ہی مقصد کے لیے جدوجہد کی۔ پارٹی کا کام ہو، ساتھیوں کی رہنمائی ہو یا قوم کا مقدمہ دنیا تک پہنچانا،وہ ہمیشہ صفِ اول میں رہا۔ وہ شخص آرام اور آسائش کے تصور سے کوسوں دور، اپنی سرزمین سے دور رہ کر بھی اسے بھول نہ سکا۔ اس نے جلاوطنی کی سختیاں، تنہائی، غربت اور مسلسل خطرات برداشت کیے، مگر کبھی اپنے عزم میں لرزش نہ آنے دی۔

ایسے لوگ وقت اور حالات سے نہیں ٹوٹتے۔ وہ جانتے ہیں کہ آزادی کی راہ لمبی اور کٹھن ہوتی ہے۔ اسی یقین نے اسے آخری ایام تک مضبوط رکھا۔ جسم کمزور ہوا، مگر حوصلہ نہیں ٹوٹا۔ دل میں ایک ہی آرزو تھی، اپنی قوم کو آزاد اور سر بلند دیکھنے کی۔

اس نے اپنی جدوجہد کو کسی نام یا مقام سے نہیں جوڑا۔ گمنامی میں رہ کر بھی وہ وہ کر گیا جو بڑے بڑے دعویدار نہ کر سکے۔ وہ تاریخ کے صفحوں پر شاید نمایاں نہ ہو، مگر ان دلوں میں زندہ ہے جنہیں اس نے امید دی، جنہیں اس نے سکھایا کہ قربانی کے بغیر آزادی نہیں ملتی۔

ایسے لوگ مر کر بھی زندہ رہتے ہیں۔ ان کی زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ اصل کامیابی نام کمانا نہیں، اپنی قوم کے لیے جینا ہے۔ کماش شوکت واقعی ایک سچا سپاہی، ایک مخلص ساتھی، اور ایک گمنام مگر عظیم ہیرو تھا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وی بی ایم پی نے جبری لاپتہ ثاقب احمد بزدار کا کیس کمیشن اور حکومت کو فراہم کر دیا

بدھ اکتوبر 8 , 2025
کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) نے ثاقب احمد بزدار ولد احمد خان کے کیس کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور صوبائی حکومت کو فراہم کر دیا ہے۔ تنظیم نے حکومت اور کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ ثاقب احمد بزدار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ