
قلات کے نواحی علاقے کلی کورکی میں لانگو قبائل اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک شخص کی شناخت لانگو قبیلے سے تعلق رکھنے والے بالاچ خان ولد سعداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ فائرنگ کے دوران مارے جانے والے دیگر چار مسلح افراد کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔
زخمیوں میں نصراللہ لانگو اور راہ گیر اللہ داد سمالانی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لیویز فورس نے علاقے کا محاصرہ کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، جب کہ جاں بحق نامعلوم افراد کی شناخت کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔