خاران اطلاعات کے مطابق 6 فروری کو خاران میں ایف سی نے اسد اللہ ولد نظر محمد نامی شخص کو کیمپ بلایا اور وہاں سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف سی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد سے اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے جسکی وجہ سے اسد اللہ کے لواحقین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔
لواحقین نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے انکی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے