
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے ایک کیپٹن سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مند اور دشت کے درمیانی علاقے شند میں نامعلوم افراد نے فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے نشانہ بنایا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 125 ونگ کی گاڑی متاثر ہوئی۔
ہلاک ہونے والوں میں کیپٹن وقار کاکڑ (ساکن لورالائی)، نائیک جنید، نائیک عصمت، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی ظہور احمد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے دوران بلوچستان میں پاکستانی فورسز کو کئی بار آئی ای ڈی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن میں متعدد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔