مشکے اور زامران میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مشکے اور زامران میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور استحصالی کمپنی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

سرمچاروں نے 27 جولائی کی شب نو بجے کے قریب مشکے کے علاقے نوکجو میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر سے دشمن فوج پر متعدد گولے داغے اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ کیمپ کے اندر گولے لگنے سے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز زامران کے علاقے نھنگ جونکی تنک کے مقام پر عسکری تعمیراتی کمپنی کا ٹھیکیدار سرمچاروں سے بھاگنے کی کوشش میں اپنی گاڑی چھوڑ دی جس کو سرمچاروں نے نذرآتش کردیا۔ مذکورہ ٹھیکیدار قابض فوج کیلئے تعمیرات سمیت گولڈ سمڈ لائن پر باڑ لگانے کے ٹھیکے میں حصہ دار ہیں۔ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔

جیئند بلوچ ترجمان، بلوچ لبریشن آرمی

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

سیاسی تنظیموں اور آزادی کی جدوجہد پر جانبداری کے نقصان دہ اثرات ( باسط زھیر بلوچ)

پیر اگست 5 , 2024
جانبداری، دوسروں کی قیمت پر ایک فرد یا گروہ کے ساتھ غیر منصفانہ ترجیحی سلوک کرنے کا رواج، ایک ایسا وسیع مسئلہ ہے جو سیاسی تنظیموں اور آزادی کی جدوجہد کی سالمیت اور تاثیر کو بری طرح نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یہ مضمون ان مختلف طریقوں کی کھوج کرتا ہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ