ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کے والد بازیاب

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 5 اپریل سے جبری لاپتہ کیے گئے ان کے والد 2 اگست کو خیریت کے ساتھ بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگرچہ میں اُن سے نہیں مل سکتی، مگر یہ جاننا ہی میرے لیے کافی ہے کہ وہ سلامت ہیں۔

ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے اس موقع پر جبری گمشدگی کو “بدترین جبر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی ایک فرد کی جبری گمشدگی صرف اُس فرد کو نہیں، بلکہ اُس کے پورے خاندان کو اذیت میں مبتلا کر دیتی ہے۔ میں نے اس درد کو اُس وقت سے محسوس کیا ہے جب یہ ابھی میرے اپنے دروازے پر نہیں آیا تھا۔ اور یہی وہ درد تھا جس نے مجھے خاموش نہیں بیٹھنے دیا۔ اگر میں چپ ہو جاتی، تو یہ اذیت مجھے اندر سے کھا جاتی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی میں تھکنے لگتی، جب مسلسل آزمائشیں میرے حوصلے کو توڑنے لگتیں، تو کسی ماں کی آنکھوں میں بہتے آنسو مجھے جھنجھوڑ دیتے۔ وہی آنسو میری واپسی کا راستہ بن جاتے۔ شاید یہی زندگی ہے— دوسروں کے لیے امید بانٹنا، اور بدلے میں اندھیروں میں اپنے لیے بھی امید پا لینا۔”

ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے اس مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کی محبت، ہمدردی، اور یکجہتی کی شکر گزار ہوں۔ میری دعا ہے کہ تمام جبری لاپتہ افراد بخیریت اپنے گھروں کو لوٹ آئیں۔

آخر میں انہوں نے زور دیا کہ یہ جبر ہر صورت ختم ہونا چاہیے۔ جبری گمشدگی اجتماعی سزا کی بدترین شکل ہے، اور کسی بھی خاندان کو اس اذیت کا نشانہ بنانا سراسر مجرمانہ عمل ہے۔
جبری گمشدگیوں کے خلاف جدوجہد آئینی و قانونی ہے، اور اس جدوجہد کو جاری رکھنا ہم سب کا انسانی فریضہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور حملہ اپڈیٹ: مسلح افراد کا دو چیک پوسٹوں پر قبضہ، تمام اہلکار ہلاک، اسلحہ و سامان بھی ساتھ لے گئے

اتوار اگست 3 , 2025
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں یکم اگست کو ہونے والے مسلح افراد کے شدید نوعیت حملے میں پاکستانی فوج کے 20 اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مسلح افراد چیک پوسٹوں کے اندر داخل ہو کر تمام اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کے جنگی ساز و […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ