شکار پور: جعفر ایکسپریس پر دھماکہ، ٹرین تین بوگیاں الٹ گئیں، بی آر جی نے ذمہ داری قبول کرلی

راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس شکار پور کے قریب بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، ڈی ٹی او پاکستان ریلوے کے مطابق سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ ریبلکن گارڈز نے قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے آج شکار پور میں ہمائیوں شریف کے مقام پر آئی ای ڈی نصب کرکے جعفر ایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول دھماکے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکار سفر کررہے تھے۔ دھماکے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکہ، فائرنگ اور جبری گمشدگی کے واقعات، ایک شخص ہلاک، دو زخمی، چار جبری لاپتہ

پیر جولائی 28 , 2025
بلوچستان کے علاقوں بولان، کیچ اور بارکھان میں مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک، دو زخمی جبکہ چار افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے۔ بولان کے علاقے ڈھاڈر میں اریگیشن آفس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ