اسلام آباد: این ڈی ایم وفد کی بلوچ لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات، رہائی اور بازیابی کے مطالبات کی حمایت

اسلام آباد میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے وفد نے چیئرمین محسن داوڑ کی قیادت میں بلوچ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے جاری دھرنے میں شرکت کی۔ دھرنا بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے رہنماؤں کی رہائی اور دیگر جبری طور پر لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم کے وفد میں مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین طارق وزیر اور اسماعیل محسود، پختونخوا آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن گلبدین محسود، این ڈی ایم اسلام آباد کے چیئرمین منصور محسود، جنرل سیکریٹری ابراہیم وزیر، سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر روشان یوسفزئی اور رحیم داوڑ شامل تھے۔

محسن داوڑ نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ریاست کو چاہیے کہ تمام لاپتہ افراد کو عدالتوں کے سامنے پیش کرے۔ انہوں نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر بی وائی سی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان پر قائم مقدمات کو تشویش ناک قرار دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات سے جمہوری آزادیوں کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

این ڈی ایم کے وفد نے مظاہرین کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام جبری طور پر لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور پرامن احتجاج کرنے والوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گورکوپ میں قابض پاکستانی فوج کے چار اہلکاروں کو ہلاک، بالیچہ میں فورسز کو راشن پہنچانے والی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ بی ایل ایف

اتوار جولائی 27 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 27 جولائی کی دن گیارہ بجے کے قریب گورکوپ اور سری کلگ کے درمیان قابض پاکستانی فورسز کے قافلے کی حفاظت پر مامور پیکٹ فورس کے مورچے کو انتہائی قریب سے مورچہ زن ہو کر نشانہ بنایا۔ دشمن کی ممکنہ نقل و حرکت کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ