
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ فوج کیلئے رسد پہنچانے والی گاڑی کو مسلح افراد نے نذر آتش کیا۔
ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے تمپ، آزیان سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کی شناخت یوسف ولد فتح محمد، ساکن دازن کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یوسف کو جمعہ کی شب مسلح افراد نے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
تاہم قتل کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
دوسری جانب آج تربت کے علاقے ناصر آباد میں بالیچہ کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے کیمپ کو راشن اور دیگر اشیاء پہنچانے والی ایک گاڑی کو مسلح افراد نے نذر آتش کر دیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل میر آباد میں بھی ایک گاڑی کو نذر آتش کیا گیا تھا، جس کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کی تھی۔
بیان میں بی ایل ایف نے گاڑی مالکان اور عوام کو تنبیہ کی ہے کہ وہ فوج کے لیے راشن یا دیگر سامان نہ لے جائیں، بصورت دیگر گاڑیاں جلا دی جائیں گی اور اس نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔