مند پولنگ اسٹیشن پر بم حملہ ، ہرنائی میں 3 اہلکاروں کی ھلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

مند پولنگ اسٹیشن پر بم حملہ ، ہرنائی میں 3 اہلکاروں کی ھلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

کیچ بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ شب 11 بجے ہمارے سرمچاروں نے مند بلو میں ایک ممکنہ پولنگ سٹیشن کو بم حملے میں نشانہ بنایا جسکی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

حملے کی توسط سے بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ قابض ریاست کے جعلی انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔

ترجمان نے دوسری جاری بیان میں کہاہے کہ ہرنائی میں بروز سوموار کو سہ پہر 3 بجے ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے سُنڑی میں ٹرین کی سکیورٹی پر مامور پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔

حملہ اس وقت کیا جب سنڑی میں پاکستانی فورسز کے متعدد دستے ٹرین کو سکیورٹی فراہم کررہے تھے۔ ان میں سے 6 اہلکاروں پر مشتمل ایک دستے کو بی ایل اے کے سرمچاروں نے نشانہ بنایا۔

حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ باقی اہلکار لاشوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔

ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

آواران دو گھروں پر دستی بم حملے

منگل فروری 6 , 2024
آواران بیدی اور حسن گوٹھ میں گھروں پر دستی بم حملے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ