
کوئٹہ کچہری بار روم میں کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں ایڈوکیٹ حکیم بلوچ کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ ریاستی اداروں کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا۔
پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ اگر ایڈوکیٹ حکیم بلوچ کو 24 گھنٹوں میں بازیاب نہ کیا گیا تو وکلاء برادری سخت لائحہ عمل طے کرے گی، جس میں احتجاج، عدالتی کارروائیوں کے مکمل بائیکاٹ اور دیگر قانونی و آئینی راستوں کو اختیار کیا جائے گا۔
وکلاء نمائندوں نے کہا کہ جبری گمشدگیاں آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اور اگر اس غیر قانونی عمل کو ختم نہ کیا گیا تو احتجاجی حکمت عملی مزید سخت کی جائے گی اور احتجاج کے مختلف مراحل اپنائے جائیں گے۔
کل کوئٹہ میں عدالتی کارروائیوں کے مکمل ہڑتال کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
