
تمپ کے علاقے گومازی میں نہنگ ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت محمد رحیم ولد حیدر، ساکن گومازی تمپ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق، مقتول کو آتشی اسلحے سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ہے۔ داد رحیم کو چند روز قبل نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے گومازی سے اغوا کر لیا تھا، جس کے بعد اس کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔ اور گزشتہ رات اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
دوسری جانب مند کے علاقے مندیگ ندی سے بھی ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، لاش مندیگ ندی سے ملی جسے پولیس نے رورل ہیلتھ سینٹر مند منتقل کر دیا۔ لاش کی شناخت عبدالقیوم ولد عبدالحئ، ساکن نزوہ بازار بلوچ آباد کے طور پر ہوئی ہے۔
تاہم دونوں واقعات کے محرقات معلوم نہیں ہوسکے۔