
بلوچستان کے ضلع واشک میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق، واشک کے علاقے رخشان میں مسلح افراد نے آج صبح بوڈ ہوٹل کے مقام پر سی پیک روڈ پر پاکستانی فورسز کے دو گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو آئی ای ڈی بم دھماکے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے کیمپ سے نکل کر بازار کی جانب جا رہی تھیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق، دھماکے میں فورسز کی ایک گاڑی مکمل تباہ ہو گئی ہے، تاہم حکام کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔