ڈیرہ بگٹی: سوئی میں ریاستی مخبر اور ڈیتھ اسکواڈ پر حملوں کی ذمہ داری کرتے ہیں۔ بی آر اے

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج ڈیرہ بگٹی میں دو کارروائیوں کے دوران تین ریاستی مخبروں کو نشانہ بنایا گیا۔

سرباز بلوچ کا کہنا تھا کہ آج ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں بگٹی کالونی کی مویشی منڈی میں ریاستی مخبر کلیری مریٹہ بگٹی کو ہمارے سرمچاروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ پاکستانی فوج نے اسے فوری طور پر علاج کے لیے پنجاب منتقل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسری کارروائی میں سوئی شہر کے تحصیل بازار میں واقع ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے خالق عرف کالو مسوری بگٹی کے ٹھکانے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد جب کارندے باہر نکلے تو اُنہیں بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو کارندے زخمی ہو گئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ کارندے پاکستانی فوج کے لیے مخبری کے علاوہ علاقے میں جبری گمشدگیوں، بھتہ خوری، زمینوں پر قبضے اور ریاستی ایماء پر اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں، جنہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ