
بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے تین نوجوان بازیاب ہو گئے ہیں، جبکہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
16 جولائی کو تمپ کے علاقے میرآباد میں پاکستانی فورسز نے چھاپے کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔ ان میں سے بعض افراد کو رہا کر دیا گیا، تاہم پانچ افراد کو حراست میں رکھا گیا تھا۔ ان میں سے تین کو اب رہا کر دیا گیا ہے، جبکہ دو افراد تاحال فورسز کی حراست میں ہیں۔
بازیاب ہونے والوں کی شناخت ایوب ولد واحد بخش، سید ولد داد محمد اور ابدی ولد اسد اللہ کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ فاضل فدا اور ضیاء اللہ ولد اسد اللہ تاحال لاپتہ ہیں۔