
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر چوتو کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کانسٹیبلری کے ایکٹنگ ڈی ایس پی عبدالرزاق سواتی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت دو اہلکار ہلاک ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔