کوئٹہ: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر بی وائی سی رہنما عدالت میں پیش، 15 روزہ ریمانڈ منظور

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت تنظیم کے چھ رہنماؤں کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کوئٹہ میں پیش کیا گیا۔ مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشتگردی کے جج محمد علی مبین نے کی۔

پولیس نے عدالت سے مزید تفتیش کے لیے ملزمان کا ریمانڈ طلب کیا، جس پر جج نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر افراد کو 15 روز کے لیے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا۔

اس موقع پر مختصر ویڈیو کلپ میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو اپنی بات رکھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ جس میں وہ کہہ رہی ہے کہ ہمیں پتہ ہے کہ جو فیصلہ آچکا ہے آپ وہی فیصلہ سنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دس روزہ ریمانڈ پر دیا گیا لیکن عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں تمام حقوق سے محروم رکھا گیا۔ ہمارے اہلخانہ کو ہم سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی اور وکالت ناموں پر دستخط کرنے کیلئے نہیں چھوڑا جارہا ہے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ نے کہا کہ بلوچستان بھر میں ہم پر ایف آئی آرز کی گئی ہے جن کیلئے وکالت ناموں پر دستخط کرنا ضروری ہے لیکن سپرٹنڈنٹ جیل نے ہمارے سامنے جج صاحب پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے منع کیا ہے کہ کسی وکالت نامے پر دستخط کرنے نہیں دیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

جمعہ جولائی 18 , 2025
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے آج بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ یونیورسٹی کے قریب ہائی وے پر قابض پاکستانی پولیس کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں قابض […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ