
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے وہاں موجود تمام اسلحہ ضبط کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے آج رات تقریباً 11 بجے نوشکی کے علاقے تاڈیز میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ انہوں نے چیک پوسٹ میں موجود اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ان سے سرکاری اسلحہ اور دیگر جنگی سامان ضبط کر لیا۔
تاہم اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچایا۔
حملے کے بعد حملہ آور نامعلوم سمت روانہ ہو گئے۔ تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری ماضی میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

