
بلوچستان کے ضلع خاران میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سرگرم مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آج خاران کے شاپنگ بازار میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے مجاہد ولد خیرجان نامی نوجوان پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے شیخ زید اسپتال خاران منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے ہے جو اس سے قبل بھی خاران سمیت دیگر علاقوں میں اس نوعیت کے حملوں میں ملوث رہا ہے۔

