
بلوچستان کےضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ نامعلوم مسلح افراد نے محمد آسمی ولد واحد بخش کے گھر پر حملہ کیا، علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے دستی بم سے حملہ کیا، جس کے بعد خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم محمد آسمی کے گھر کو نقصان پہنچا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے ممکنہ طور پر وہ مسلح گروہ ہو سکتے ہیں جنہیں عام زبان میں “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے۔
یہ گروہ ریاستی حمایت یافتہ سمجھے جاتے ہیں اور ان پر اس سے قبل بھی سیاسی و سماجی کارکنوں کے گھروں پر حملوں کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔ جبکہ یہ گرو متعدد بلوچ نوجوانوں کے قتل میں ملوث ہیں۔

