قلات و کوئٹہ حملے: قابض پاکستانی فوج کے 29 اہلکار ہلاک۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات اور کوئٹہ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔ قلات میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی سرانجام دے کر قابض فوج کو شدید نقصانات سے دوچار کیا گیا، جبکہ کوئٹہ میں قابض فوج کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے خصوصی دستے فتح اسکواڈ نے قلات میں نیمرغ کراس کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کو لے جانے والی ایک بس کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے یہ کارروائی بی ایل اے کے انٹیلی جنس ونگ زراب کی معلومات پر سرانجام دی۔

بی ایل اے نے کہا کہ زراب مذکورہ بس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھا، جو قابض پاکستانی فوجی اہلکاروں کو کراچی سے کوئٹہ منتقل کر رہی تھی۔ حملے میں قابض فوج کے 27 اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے، جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے جن میں شدید زخمی بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بس میں قوال فنکار بھی موجود تھے۔ مذکورہ فنکار ہمارے نشانے پر نہیں تھے، لیکن وہ قابض فوج کے اہلکاروں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ اس حوالے سے ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ قابض فوج سے محفوظ فاصلہ رکھا جائے تاکہ کسی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔

دریں اثنا، بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں قابض پاکستانی فوج کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور سات اہلکار زخمی ہو گئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے یہ واضح کرتی ہے کہ یہ کاروائیاں قابض پاکستانی فوج کے خلاف ہماری مسلح جدوجہد کا تسلسل ہیں، جو بلوچستان کی آزادی کے لیے جاری ہے۔ ہم بلوچ عوام سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ قابض فوج، اس کے مراکز اور تنصیبات سے محفوظ فاصلہ رکھیں تاکہ کسی بھی غیر متعلق فرد کو نقصان نہ پہنچے۔ ہم اس عہد کو دہراتے ہیں کہ جب تک ہماری سرزمین پر قبضہ برقرار ہے، ہم اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے اور دشمن کو ہر مقام پر اس کے جرائم کا حساب دیتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلیدہ میں نامعلوم افراد کا ایک گھر پر دستی بم حملہ

جمعرات جولائی 17 , 2025
بلوچستان کےضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ نامعلوم مسلح افراد نے محمد آسمی ولد واحد بخش کے گھر پر حملہ کیا، علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے دستی بم سے حملہ کیا، جس کے بعد خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ