جھاؤ: آپریشن کی غرض سے پہاڑی علاقے میں داخل ہونے والے فورسز اہلکاروں پر شدید حملہ

آواران کے علاقے جھاؤ میں آج صبح مسلح افراد نے فوجی قافلے پر شدید حملہ کیا، جس میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جھاؤ کے علاقے گجرو کور میں آپریشن کے لیے جانے والے پاکستانی فوجی قافلے جن میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں شامل تھیں، پر آج صبح نامعلوم مسلح افراد نے شدید حملہ کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملے کے دوران ایک گھنٹے سے زائد وقت تک دونوں جانب شدید فائرنگ اور متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ابھی تک بھی پورے علاقے میں شدید فائرنگ و دھماکوں کی آوازیں سنی جارہی ہے شبہ ہے کہ اب فورسز خود مارٹر و فائرنگ کر رہی ہے۔

حملے کے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، تاہم حکام کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی فوج کے لیے راشن اور دیگر سامان لے جانے والی ایک گاڑی کو مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ اسی مقام پر جب فورسز کے اہلکاروں نے پیش قدمی کی تو گھات میں بیٹھے مسلح افراد نے ان پر شدید حملہ کر دیا۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جھاؤ: پاکستانی فورسز پر شدید حملے میں میجر رب نواز کی ہلاکت کی تصدیق

بدھ جولائی 16 , 2025
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر اس وقت مسلح افراد نے شدید حملہ کیا جب فورسز کے اہلکار آپریشن کی غرض سے پہاڑی علاقے میں داخل ہو رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق حملہ کافی شدید تھا جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ