بلوچستان میں طوفانی بارشیں جاری، چھتیں گرنے سے ایک جانبحق ،9 زخمی

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشیں جاری ہیں جس دوران چھتیں گرنے کے واقعات میں 9 افراد زخمی اور ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

بلوچستان کے علاقے کوہلو، موسیٰ خیل، ژوب، شیرانی، مستونگ، نوشکی اور قلات میں شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جب کہ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، مستونگ، مسلم باغ، کان مہترزئی اور قلات میں ژالہ باری سے باغات اوردرختوں کو نقصان پہنچا، تیز ہواؤں سے کئی علاقوں میں سولرپینلز طوفانی ہوا میں اڑگئے۔طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے سنجاوی، پشین،توبہ کاکڑی، شیلاباغ ، قلعہ عبداللہ اور پشین کے دیہی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب پسنی میں وارڈ نمبر 5 میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ادھر کرک میں بارش سے کمرے کی چھت گرگئی جس سے 13 سالہ لڑکی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی اور تین افراد زخمی ہوئے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پنجگور فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، خاتون زخمی

منگل اپریل 16 , 2024
پنجگور کے علا قے کوچہ چکل میں فائرنگ کا واقعہ ایک شخص جا ں بحق اور خاتون زخمی۔ زرائع کے مطابق پنجگور شہر سے 30 کلو میٹر دور کوچہ چکل میں فائرنگ کے نتیجے میں عابد ولد صابق نامی شخص ہلاک ہوگیا ہے اور ایک خاتون بھی گولیاں لگنے سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ