
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ میں قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں پر حملہ کرکے انہیں جانی نقصان سے دوچار کیا۔
ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے گذشتہ روز دوپہر بارہ بجے تمپ کے علاقے میرآباد میں قابض پاکستانی فوج پر گھات لگا کر اُس وقت حملہ کیا جب دشمن فوج کے آٹھ اہلکار ایک قافلے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے بعد اپنی پوسٹ کی جانب واپس جا رہے تھے۔ سرمچاروں کے حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا، جبکہ دیگر اہلکار اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔