وی بی ایم پی کے احتجاج کا 5877 واں روز ، جبری لاپتہ کریم جان کی ماورائے قتل کی مذمت

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز نیچاری کے قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5877 واں روز جاری رہا۔

نیاز نیچاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاستی ادارے، ملکی سلامتی کے نام پر رواں سال بلوچوں کی جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کو ماورائے قانون قتل کرنے کے سلسلے میں شدید  تیزی لانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم کو یہ بھی شکایت موصول ہوئی ہے، کہ بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے سے فورسز کے
ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے کریم جان کو فورسز نے حراست کے دوران تشدد کے بعد قتل کر دیا۔

لواحقین کے مطابق، کریم جان کو 22 فروری 2025 کو فورسز  نے مشکے سے اپنے کیمپ بلا کر حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئے تھے۔   تاہم ہفتے  کے روز ان کی لاش اہل خانہ حوالے کی گئی ہے۔ جو باعث تشویش ہے جسکی مذمت کرتے ہیں۔

نیاز نیچاری نے کہا کہ بلوچوں کی جبری گمشدگیاں اور انکی ماورائے قانون قتل ملکی سلامتی کے حق میں نہیں ہے، ان ماورائے قانون اقدامات کی وجہ سے اہل بلوچستان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

اسلیے حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں کو بلوچستان کے حوالے سے اب سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے، ماورائے قانون اقدامات کے سلسلے کو فوری طور پر بند کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کروانے کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

یورپی یونین بلوچ لہو کی قیمت پر پاکستان کو معاشی مراعات سے نوازنا بند کرے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

اتوار جولائی 13 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ نے یورپی یونین کی جی ایس پی پلس (جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز پلس) سے متعلق ایک خصوصی کمیٹی قائم کی ہے، جس کا مقصد بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دے کر یورپی یونین کے متعلقہ اداروں کو بروقت اور باقاعدگی سے آگاہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ