مشکے میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ، گورکوپ میں مارٹر شیلنگ سے دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی

بلوچستان کے اضلاع آواران اور کیچ میں پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا، جبکہ گورکوپ میں مارٹر شیلنگ سے دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق آواران کے علاقے مشکے سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان، مسلم ولد عبدالغنی اور نمروز ولد تاج محمد، کو 5 جولائی کو مشکے کے علاقے کالار سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔ دونوں افراد مشکے کے علاقے میہی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

دوسری جانب کیچ کے علاقے گورکوپ میں پاکستانی فورسز نے آبادی پر مارٹر گولے داغے، جس کے نتیجے میں علی ولد غلام، شہباز ولد دوستین، نصیر ولد مہراب، جمیل ولد دلمراد، جمال ولد حمید، برکت، اقبال اور وزیر غلام زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے دو افراد بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فورسز کو مسلح افراد کی جانب سے شدید حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد فورسز نے ردعمل میں عام آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے مارٹر شیلنگ کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی ایل ایف کے آپریشن بام کا اختتام، تمام اہداف مکمل، بلوچستان بھر میں 84 حملے کیے گئے

جمعہ جولائی 11 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل ایف نے تمام اہداف حاصل کرلیے، آپریشن بام اختتام پذیر ہوگیا ہے۔  ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے جاری آپریشن کے دوران مجموعی طور پر84 […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ