
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے آپریشن بام کے اسی فیصد مقاصد حاصل ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے تحت اب تک بلوچستان بھر میں ستر سے زائد کامیاب حملے ہوچکے ہیں آپریشن جاری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس مربوط آپریشن میں بلوچ سرمچاروں نے ریاستی تنصیبات، فورسز، پاکستان کے اقتصادی مفادات کو نشانہ بنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام کارروائیوں کی تفصیلات بعد میں میڈیا کو جاری کیے جائیں گے۔