
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت جوسک سے تعلق رکھنے والے ایک زخمی شخص، علی احمد ولد عبدالرشید، کو آج ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی احمد کو گولی لگی ہے، تاہم واقعے کی تفصیلات تاحال غیر واضح ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق علی احمد بازار سے گھر واپس آئے اور گیٹ پر ہی اچانک بیہوش ہو گئے۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ ان کے جسم پر گولی کا نشان موجود ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاحال واقعے کے محرقات معلوم نہیں ہوسکے۔ تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔