بین الاقوامی ادارے بلوچستان میں جنگی جرائم پر پاکستان کو جوابدہ ٹھہرائیں، ڈاکٹر نسیم بلوچ

Oplus_0

بلوچ نیشنل مومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ظالمانہ طریقے سے 3MPO کے استعمال کے بعد، ماہ رنگ بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی، بیبو بلوچ، گلزادی بلوچ، بیبرگ بلوچ، اور غفار بلوچ کو دہشت گردی کے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ ریاستی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب انسانی حقوق کے محافظ ہیں، جو بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل، اور عسکری قبضے کے نہ ختم ہونے والے سلسلے کو بے نقاب کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر نسیم بلوچ کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو دہشت گرد قرار دینا ایک نوآبادیاتی ہتھکنڈہ ہے، جس کا مقصد مقامی تحریکوں کو غیر قانونی ثابت کرنا اور ریاستی جبر کو جائز ٹھہرانا ہے۔

انہوں مزید کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان تمام گرفتار شدہ کارکنوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے، اقوام متحدہ، اور عالمی سول سوسائٹی کو اپنی خاموشی توڑنی چاہیے اور پاکستان کو بلوچستان میں اس کے جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کون دہشت گرد ہے؟

منگل جولائی 8 , 2025
تحریر: عزیز سنگھورزرمبش مضمون بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک نیا باب اس وقت کھلا، جب بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے مرکزی رہنماؤں کو ہدہ جیل سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ان تمام رہنماؤں کو مزید دس دن کے لیے پولیس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ