قلات اور تربت حملوں میں قابض فوج کے 6 اہلکار ہلاک – بلوچ لبریشن آرمی

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے قلات اور تربت میں چار مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں آئی ای ڈی اور براہ راست مسلح حملے شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج قلات کے علاقے مکئی میں جوہان کراس کے قریب قابض پاکستانی فوج کو دو آئی ای ڈی حملوں میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے پہلے حملے میں قابض فوج کے بم ڈسپوزل ٹیم کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ کلئرینس میں مصروف تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ دریں اثناء سرمچاروں نے اسی مقام پر قابض فوج کے پیدل اہلکاروں کو ایک اور ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں قابض فوج کے مزید دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں آج مغرب کے وقت قلات کے علاقے مورگند میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت اسنائپر حملے میں نشانہ بنایا جب وہ اپنے پوسٹ کے قریب راشن لیجانے کیلئے پہنچے تھے، اسنائپر حملے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔ اس دوران سرمچاروں نے قابض فوج کے پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا اور گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے اتوار کی شب تربت کے علاقے گھنہ میں قابض پاکستانی فوج کے گاڑیوں کے قافلے کو گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا۔ قابض فوج کی دو گاڑیاں براہ راست حملے کی زد میں آئی جبکہ دیگر اہلکار گاڑیوں میں فرار ہوگئے۔ حملے کے نتیجے میں قابض فوج کے کم از کم دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچی، براہوی اور پشتو زبان کے شعبوں کی بندش قوموں کی تہذیبی وراثت پر حملہ تصور کرتے ہیں۔ بی ایس او

پیر جولائی 7 , 2025
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ بلوچستان یونیورسٹی میں بلوچی، براہوی اور پشتو زبان کے شعبوں کی بندش کا فیصلہ تشویشناک ہے، بی ایس او زبان دشمنی کو قوموں کی اجتماعی شناخت پر حملہ تصور کرتی ہے اور یہ مطالبہ کرتی ہیکہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ