زامران میں فوجی آپریشن جاری، تربت سے ایک شخص اغوا

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے زامران کی جانب پاکستانی فورسز کے ایک بڑے قافلے کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جس کے باعث علاقے میں ممکنہ فوجی آپریشن کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، قافلے میں کئی گاڑیاں شامل تھیں جو زامران کی طرف روانہ ہوئیں، جس سے یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ علاقے میں فوجی آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔

تاہم تاحال کسی جانی نقصان یا گرفتاری کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔

ادھر تربت کے علاقے ناصر آباد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک شخص کو زبردستی اپنے ساتھ لے جایا۔ مغوی کی شناخت سعیب ولد مجید کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم واقعے کی وجوہات اور حملہ آوروں کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر اور پسنی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوںچار افراد جبری لاپتہ

ہفتہ جولائی 5 , 2025
بلوچستان کے ساحلی شہر میں پاکستانی فورسز نے مختلف علاقوں سے چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ہے۔ گوادر میں فورسز نے دو نوجوان بھائیوں، اسامہ اور صداقت ولد حاجی ایوب کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ