
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں کی شہادت میں ملوث دو ریاستی آلہ کاروں کے سزائے موت پر عملدرآمد کرکے ہلاک کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان، مچھ سے قابض پاکستانی فوج کے دو آلہ کاروں، جمال خان ولد طور گل سکنہ مچھ اور عرضی ولد سہراب چاگلہ سمالانی سکنہ سانگان کو حراست میں لیا۔ مذکورہ آلہ کاروں نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ قابض پاکستانی فوج کے لیے پیسوں کے عوض مخبری کا کام کر رہے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ آلہ کاروں نے اعتراف کیا کہ وہ مالدار کے بھیس میں مچھ کے نواحی علاقوں میں سرمچاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور راستوں کی نشاندہی میں ملوث رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دورانِ تفتیش آلہ کاروں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ مہینے مچھ کے علاقے گونی پرا میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں کی نقل و حرکت کی اطلاع قابض پاکستانی فوج کو دی، اور بعدازاں قابض فوج کی سہولت کاری کرتے ہوئے مذکورہ علاقے تک پہنچایا، جہاں جھڑپوں میں بی ایل اے کے پانچ سرمچار شہید ہوگئے۔
آخر میں ترجمان نے کہا کہ جمال خان اور عرضی کو غداری کے مرتکب ہونے پر بلوچ قومی عدالت نے سزائے موت سنائی، جس پر سرمچاروں نے عملدرآمد کرکے دونوں کو ہلاک کردیا۔