تونسہ شریف: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین افراد جبری لاپتہ

بلوچستان کے علاقے کوہ سلیمان، تونسہ شریف میں گزشتہ شب آغوش ہوٹل کے قریب واقع ایک اسٹوڈنٹ چوبارے پر پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر تین نوجوانوں کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، لاپتہ ہونے والوں میں جمعہ خان مٹھوانی، محمد خان چاکرانی، اور فرسٹ ایئر کے طالبعلم افتخار احمد چاکرانی شامل ہیں۔ یہ تینوں نوجوان تعلیم اور رہائش کی غرض سے تونسہ شہر میں مقیم تھے اور ان کا تعلق کوہ سلیمان کے بزدار قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رات گئے کالی وردی میں ملبوس مسلح افراد نے اچانک چوبارے پر دھاوا بولا اور مذکورہ نوجوانوں کو زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے۔

اہل خانہ اور مقامی افراد نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ نوجوانوں کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہمارے بھائی غلام علی کو بازیاب کیا جائے، اگر اس پر کوئی الزام ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔ ہمشیرہ

بدھ جولائی 2 , 2025
مستونگ کے علاقے کلی دتو سے تعلق رکھنے والی غلام علی کی بہن نے اپنے بھائی کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں، عدالتوں، اور حکومتی اداروں سے فوری اقدام کی اپیل کی ہے۔ ان کے مطابق، ان کے بھائی غلام علی بلوچ ولد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ