
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، لاپتہ کیے گئے نوجوانوں کی شناخت بسمل ولد باسط اور رزاق ولد حبیب کے طور پر ہوئی ہے، جو مند کے رہائشی ہیں۔ انہیں 29 جون کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، اور تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔