
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے گومازی میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سرگرم ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت افضل ولد سبزل کے نام سے ہوئی ہے، جو گومازی کا رہائشی تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ نامعلوم افراد نے اُسے آج گھر کے قریب بلایا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
واضح رہے کہ گومازی میں اس نوعیت کے کئی واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں، جن میں پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے ملوث بتائے جاتے ہیں۔ اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کمسن بچوں سمیت متعدد افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔


