کوئٹہ و مستونگ حملوں میں قابض فوج اور استحصالی کمپنیوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کوئٹہ اور مستونگ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور قومی وسائل کی لوٹ مار میں شریک استحصالی کمپنیوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ گذشتہ شب، سرمچاروں نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں قابض پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ آج مستونگ میں سرمچاروں نے قومی وسائل کی لوٹ مار میں شریک استحصالی کمپنیوں کی پانچ گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران ریکوڈک منصوبے کے لیے سامان لے جانے والی تین گاڑیوں کو بلوچستان ہوٹل کے قریب مرکزی شاہراہ پر نذرِ آتش کرکے تباہ کردیا گیا، جبکہ سیندک منصوبے سے منسلک ایک گاڑی اور نوشکی سے اسٹیل ملز کو معدنیات فراہم کرنے والی ایک اور گاڑی کو رحمان ہوٹل اور کوہ نور ہوٹل کے قریب نشانہ بنا کر ناکارہ بنایا گیا۔

آخر نےں انہوں نے کہا کہ ہم نے گذشتہ روز اپنے بیان میں واضح کردیا تھا کہ ان استحصالی منصوبوں سے وابستہ افراد فوراً اپنا عمل ترک کریں، بصورتِ دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ بلوچ وسائل کی لوٹ مار کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی، اور مستقبل میں ہمارے حملے مزید شدید ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پارٹی رہنماء ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کے سولہ سال — بی این ایم کا لندن میں احتجاج

اتوار جون 29 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے زیر اہتمام لندن میں برطانوی وزیرِاعظم ہاؤس (10 ڈاؤننگ اسٹریٹ) کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ تشدد کا شکار افراد کے عالمی دن اور بی این ایم رہنماء ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کے 16 سال مکمل ہونے پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ