
بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے بام اسکول کے ٹیچر نواب ولد بورجان پر جان لیوا حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق نواب اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں دز کور کے مقام پر مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔ وہ حملے میں محفوظ رہے، تاہم ان کی موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد پر حملوں کے واقعات میں حالیہ برسوں کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مختلف اضلاع میں کئی اسکول اساتذہ کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سے متعدد ہلاک یا شدید زخمی ہو چکے ہیں۔